سابق کپتان معین خان کو ورلڈ کپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کاامکان

جمعہ 11 اپریل 2014 15:12

سابق کپتان معین خان کو ورلڈ کپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) سابق کپتان معین خان کو ورلڈ کپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعدبحیثیت ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھابنگلہ دیش سے وطن واپسی پر معین نے کہا تھا کہ اس بارے میں فیصلہ کرنا بورڈ کا کام ہے کہ وہ کسے نیا کوچ مقرر کرتا ہے۔

پی سی بی نے معین خان کو ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کوچ مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دونوں دوروں کیلئے کوچ کی رپورٹ کا انتظار ہے تاہم معین خان کو اگلے دس ماہ کیلئے کوچنگ اسائنمنٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آف سیزن میں قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لگانا چاہتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ معین خان اس حوالے سے بورڈ کو ایک تفصیلی پلان تیار کرکے دیں گے۔ ان کی رپورٹ کی بنیاد پر بعض کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ معین خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :