انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو فٹنس مسائل کے باعث چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر

جمعہ 11 اپریل 2014 15:01

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو فٹنس مسائل کے باعث چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے۔ بیئرسٹو کی انگلی ٹوٹ گئی جس کے باعث ان کی آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز میں ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے کی امید بھی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

بیئرسٹو نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے آخری دو میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

انجری کے باعث بیئرسٹو یارکشائر کی طرف سے کاؤنٹی چمپئن شپ کے ابتدائی چار میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ نارتھمٹن شائر کے خلاف فرینڈلی میچ کے دوران بیئرسٹو کی انگلی زخمی ہوئی اور ڈاکٹروں نے انہیں انجری سے مکمل نجات کیلئے آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث وہ چھ ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :