آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہوگی

جمعہ 11 اپریل 2014 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 15 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کپٹن عامر نواز کے مطابق چیمپین شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں حصہ لیں گے اور چمپئن شپ میں دو کیٹگری رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں انڈر 11- اور انڈر 13- کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے کروانے مقصد یہ ہے ملک میں گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کوتلاش کرکے ان پر کام کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بننے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ 20 اپریل تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :