مونٹی کارلو رولیکس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 13 اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 11 اپریل 2014 15:00

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) مونٹی کارلو رولیکس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 13 اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے صفحہ اول کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال ایونٹ کے فائنل میں ہسپانوی سٹار رافیل ندال کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ٹورنامنٹ 8 روز تک جاری رہنے کے بعد 24 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :