عسکریت کارروائیاں یا جنگ بندی، تحریک طالبان پاکستان کا اہم اجلاس جاری

جمعہ 11 اپریل 2014 14:33

عسکریت کارروائیاں یا جنگ بندی، تحریک طالبان پاکستان کا اہم اجلاس جاری

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) عسکری کارروائیاں یا جنگ بندی طالبان اور دیگر عسکریت پسندی تنظیموں کا اجلاس سرحد کے اس پار جاری ہے۔ جس میں تمام گروپ کمانڈر شرکت کر رہے ہیں۔ سیزفائر یا کارروائیاں جاری رکھنے کے حوالے سے آج فیصلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مولوی فضل اللہ کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹی ٹی پی کے اجلاس میں دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے کمانڈروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ٹی ٹی پی کی اندرونی جنگ کے حوالے سے دونوں گروپوں کے کمانڈروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاک افغان سرحدی علاقہ جات میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔