کسی کاتبصرہ قانون کی حکمرانی سےنہیں روک سکتا،چیف جسٹس

جمعہ 11 اپریل 2014 13:25

کسی کاتبصرہ قانون کی حکمرانی سےنہیں روک سکتا،چیف جسٹس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسين جيلانی کہتے ہیں کہ تمام اداروں کو جمہوریت کا تحفظ کرنا چاہئے، کسی کا تبصرہ ہمیں قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں سے نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

جسٹس خلجی عارف کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے متوازن اقدار اپنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین خودکشی کا نسخہ ہے اور نہ ہی شہری حقوق قومی مفادات کی قربان گاہ بنیادی حقوق وہیں باقی رہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہو۔

متعلقہ عنوان :