پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جو جلد حل ہوجائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 11 اپریل 2014 13:25

پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جو جلد حل ہوجائیں گے، وزیر اعظم ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی۔ بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ناشتے کی میز پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو تیزی سے ترقی ملے گی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں اور حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان مین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے مطابق چینی کنسورشیم ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 بجلی گھر بنائے گا اور منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :