ہالی ووڈ فلم اے نائٹ ان اولڈ میکسیکو کا ٹریلر جاری ، فلم سولہ مئی کو ریلیز ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2014 22:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اے نائٹ ان اولڈ میکسیکو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ڈائریکٹر ایملیو اراگون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دادا اور پوتے کے گرد گھومتی ہے جنہیں ان کی جائیداد اور گھر سے زبردستی نکال دیاجاتاہے اس کے بعد یہ دونوں اپنا حق واپس حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں اور مل کر دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتے ہیں ایکشن ایڈونچر اور مزاح کا ہلکا سا تڑکا لئے یہ فلم رواں برس سولہ مئی کو ریلیز کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :