سائنس فکشن تھرلر فلم ، ٹرانسینڈینس کے نئے کلپس جاری ، فلم اٹھارہ اپریل کو ریلیز ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2014 22:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم ٹرانسپنڈیٹس کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں ہدایتکار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم میں ڈیپ اور مورگن کے علاوہ ربیکا ہال ، پال بیٹانی ، کیٹ مارا مرفی اہم کردار ادا کررہے ہیں کیٹ کوہن براڈرک جانسن اور اینڈریو اے کوسوو کی مشترکہ طور پر پرڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ماہر سائنسدان ول کاسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کرتا ہے جس میں ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالفت شدت پسند اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں سائنس ٹیکنالوجی فکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم وانر برادرز پکچرز کے تحت رواں سال اٹھارہ اپریل کو امریکی جبکہ پچیس اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :