امریتا سنگھ بے مثال اور بے ساختہ اداکارہ ہیں ، ارجن کپور ، کیمرے کے سامنے ایسے سین عکسبند کرواتی ہیں جیسے حقیقی زندگی میں کام کررہی ہوں ،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 22:21

امریتا سنگھ بے مثال اور بے ساختہ اداکارہ ہیں ، ارجن کپور ، کیمرے کے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ امریتا سنگھ ایک بے مثال ادکارہ ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ امریتا سنگھ انتہائی بے مثال اور بے ساختہ اداکارہ ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ٹو اسٹیٹس میں کام کے دوران انہوں نے ہمیں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کیمرہ آن ہوتا ہے امریتا ایسے سین عکسبند کرواتی ہیں جیسے بالکل حقیقی زندگی میں کوئی کام کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ امریتا خداداد صلاحیتوں کی مالک ہیں جو ہر اداکارہ کے حصے میں نہیں آتی ۔