آج بھی اینگری ینگ مین کا کردار اد ا کرسکتا ہوں ، امیتابھ بچن ،وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی ر ہتی ہیں ، جوش و جذبہ میں بھی کمی آتی ہے تاہم آج بھی ہر قسم کے کردار اچھی طرح نبھاتا ہوں ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 22:21

آج بھی اینگری ینگ مین کا کردار اد ا کرسکتا ہوں ، امیتابھ بچن ،وقت کے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء)بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میں ابھی بھی اینگری ینگ مین کا کردار ادا کرسکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں کیونکہ آپ میں وہ جوش و جذبہ نہیں ر ہتا جو سکول کالج والی زندگی میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر بھی کہیں طرح تبدیلیاں آئی ہیں تاہم اس کے باوجود ابھی بھی میں اینگری ینگ مین کا بہترین کردار ادا کرسکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ابھی بھی میں رومانٹک کردار اچھے طریقے سے نبھاتا ہوں بالکل اسی طرح میں ہر طرح کا کردار ادا کرسکتا ہوں ۔