اسلام آباد دھماکہ ،پنجاب سے پھل بھیجنے والے بیوپاریوں اور مزدوروں سے پوچھ گچھ جاری،ایک ٹرک ڈرائیور کو کامونکی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ، گڈز ٹرانسپورٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 10 اپریل 2014 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) اسلام آباد فروٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے چھان بین کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ، پنجاب سے پھل بھیجنے والے بیوپاریوں اور مزدوروں سے پوچھ گچھ جاری ہے ،گڈز ٹرانسپورٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں ہونیوالے دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں تک پہنچنے کے لئے چھان بین کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔

اس سلسلہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے پھل بھجوانے والے بیوپاریوں خصوصاً پھل کی پیکنگ اورلوڈ نگ کرنے والے مزدوروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں گڈز ٹرانسپورٹرز سے بھی چھان بین کی جارہی ہے اور نجی ٹی وی کے مطابق ایک ڈرائیور کو کامونکی کے علاقے سے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جسکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :