شہباز شریف نے محنت ،عزم اورجذبے کے ساتھ نندی پور پاور پراجیکٹ کا منصوبہ بحال کیا ہے،میں شہباز شریف کے تیز رفتاری سے کام کرنے کے انداز سے متاثرہوں‘چیئرمین ایگزم بینک چائنہ

جمعرات 10 اپریل 2014 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) چین کے ایگزم بینک کے چےئرمین و صدر لی روگو نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران پنجاب میں نندی پور پاور پراجیکٹ پرکام کی رفتار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جس محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ نندی پور پاور پراجیکٹ کا منصوبہ بحال کیا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں دیگر منصوبے بھی اسی تیزر فتاری اوراعلی معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں منصوبے فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے اور بلاتاخیرترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے دورہ چین کے دوسرے روز انتہائی مصروف دن گزارا۔وزیراعلیٰ نے باوٴ ایشیاء فورم کے اجلاس اور”شاہرا ہ ریشم کی بحالی …ایشیائی رہنماوٴں سے مکالمہ“ کی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :