موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع، حکومت اپنے وعدے اور دعوؤں کے باوجود چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عملدرآمد نہ کر اسکی ،گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلز بند رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

جمعرات 10 اپریل 2014 20:48

موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ،غیر اعلانیہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) موسم کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگے گی ، حکومت اپنے وعدے اور دعوؤں کے باوجود چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عملدرآمد نہ کر اسکی ،گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلز بند رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار 9600میگا واٹ رہی جبکہ بجلی کی طلب بڑھ کر 11800میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 1760‘تھرمل سے 1350اور آئی پی پیز سے 6490میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ موسم سرما کے آغاز پر ہی مختلف شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بحرانی صورتحال اختیار کر گئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے دورانیہ 10سے 12گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین ہے جہاں 15سے 17گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلز بند رہنے سے عوام دوہری مشکلات کا شکار ہیں ۔ کئی علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوب ویلز پر نصب جنریٹرز کو لوڈ شیڈنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈیزل مہیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :