سستی گیس کا زمانہ ختم ہوگیا، صنعتکار شور بہت مچاتے ہیں دباوٴ میں نہیں آئیں گے، اب ایل این جی لائیں گے شاہد خاقان عباسی ،سوئی گیس کے ارجنٹ کنکشن کی پالیسی، محکمانہ کرپشن کی وجہ سے ناکام ہوگئی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی خطاب

جمعرات 10 اپریل 2014 20:22

سستی گیس کا زمانہ ختم ہوگیا، صنعتکار شور بہت مچاتے ہیں دباوٴ میں نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سستی گیس کا زمانہ ختم ہوگیا، صنعتکار شور بہت مچاتے ہیں دباوٴ میں نہیں آئیں گے، اب ایل این جی لائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سوئی نادرن گیس والوں کا حاکمانہ رویہ درست نہیں،سوئی گیس کے ارجنٹ کنکشن کی پالیسی محکمانہ کرپشن کی وجہ سے ناکام ہوگئی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ انڈسٹری والے شور زیادہ مچاتے ہیں، ان سے دبنے والے نہیں اب ایل پی جی کی قیمتیں جلد کم ہونگی ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایران پر عالمی پابندیاں ہیں، گیس درآمد نہیں کرسکتے، ایل این جی لائیں گے اور گیس آنے پر نئے کنکشن دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سستی گیس کا زمانہ ختم ہوگیا ہے۔