پنجاب حکومت نے ایجوکیشن اور انرجی سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 ارب 70کروڑ سے زائد رقم کی منظوری دیدی

جمعرات 10 اپریل 2014 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پنجاب حکومت نے ایجوکیشن اور انرجی سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 ارب 70کروڑ 9لاکھ19 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال2013-14 کے دوران محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں 2 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی جن میں ایجوکیشن سیکٹر کی سکیم لیپ ٹاپس کی فراہمی مبلغ 4 ارب 53 کروڑ 89 لاکھ 19 ہزار روپے اور انرجی سیکٹر کی سکیم ضلع ساہیوال میں قادرآباد کے نزدیک کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ کے قیام کیلئیزمین کے حصول کیلئے مبلغ 2 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :