Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستانی قوم کو مایوس کیا، عمران خان

جمعرات 10 اپریل 2014 17:25

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستانی قوم کو مایوس کیا، عمران خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پی ٹی آئی چیئرمین تحریک انصاف کہتے ہیں کہ عوام کرپشن کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستانی قوم کو مایوس کیا، انہوں نے وہی کام کیا جو بھارتی امپائر پاکستان کے خلاف میچ میں کرتے تھے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے صرف 4 حلقوں کا آڈٹ کرانے کی استدعا کی تاہم سابق چییف جسٹس افتخار چوہدری نے وہی کام کیا جو بھارتی امپائر پاکستان کے خلاف میچ میں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں ڈکٹیٹر بھی اچھا نہیں ملا، بزدل آدمی بڑے فیصلے نہیں کرسکتا، کرپشن کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے، حکمرانوں کے تمام اثاثے باہر پڑے ہیں۔پی ٹی آئی کے کپتان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر نہیں کٹی، کے پی کے میں نیب وزیراعلیٰ کے ماتحت نہیں، کرپشن پر نیب کسی کو بھی پکڑسکتی ہے، وفاق میں دو جماعتوں نے مک مکا کرکے اپنی مرضی کا چیئرمین مقرر کردیا، نیب اور تحقیقاتی اداروں کا آزاد ہونا ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :