کور کمانڈرکانفرنس روٹین کی میٹنگ تھی ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،سینیٹر جعفر اقبال

جمعرات 10 اپریل 2014 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر جعفر اقبال نے کہا ہے کہ کور کمانڈرکانفرنس روٹین کی میٹنگ تھی ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چوہدری جعفر اقبال نے کہاکہ جو کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی وہ ایک روٹین کی میٹنگ تھی جس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں ضرور کی جارہی ہیں کہ جن دو وزرا نے بیانات دیئے ہیں ان پر فوج میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم ایسا کچھ نہیں ہے اور اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے تو ہم ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان وزراء نے اپنی ذاتی حیثیت میں وہ بیان دیا اور اس میں کسی ادارے یا حاضر سروس فوجی کو نہیں بلکہ ایک ریٹائرڈ جرنیل کو ہدف بنایاگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں چند ایسے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہیں جو نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن قائم ہو۔ ہم لوگ ابھی کاوٴنٹر ٹیررازم فورس بنارہے ہیں جو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ ہم بہت جلد تحفظ پاکستان آرڈیننس لارہے ہیں جس کے ذریعے دہشتگردی کے سدباب میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :