عسکری قیادت کا رویہ، طالبان گروپوں کا جنگ بندی کے بعد کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

جمعرات 10 اپریل 2014 15:44

عسکری قیادت کا رویہ، طالبان گروپوں کا جنگ بندی کے بعد کارروائیاں جاری ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) عسکری قیادت کا رویہ اور حکومتی خاموشی کی وجہ سے کئی عسکریت پسند تنظیموں نے عسکری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے طالبان کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے والی تنظیموں میں جند اللہ ،انصار المجاہدین، اسیر المجاہدین، لشکر جھنگوی اور دیگر کئی بڑے بڑے گروپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کیساتھ ساتھ مرکزی شوریٰ میں بھی کئی کمانڈروں نے بھی حکومتی رویے کا تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ طالبان نے تمام عسکریت پسند تنظیموں کو آج تک کارروائیوں سے باز رکھا ہوا تھا۔ اور طالبان کے سیز فائر کے اعلان کا وقت آج ختم ہو رہا ہے۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں۔کہ مذاکرات مخالف گروپوں نے صف بندی کا آغاز کر دیا ہے۔جن کی وجہ سے طالبان کمیٹی بھی دباؤ کا شکار ہے اور اس حوالے طالبان کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :