ہالی وڈاداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کی خواہش ہے ،سوناکشی سہنا

جمعرات 10 اپریل 2014 15:16

ہالی وڈاداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کی خواہش ہے ،سوناکشی سہنا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ ہالی وڈاداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کی خواہش ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اگر ہالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ اداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی کیونکہ وہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہیں اور ان کی بڑی پرستاروں میں سے ہیں سونا کشی نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر پسندیدہ ہالی وڈ ستاروں میں جارج کلونی اور بریڈیٹ کے ساتھ کام کی خواہش رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی اگلی فلم ”ہالی ڈے“ ہوگی جس میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :