امریکہ کی اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دہشت گردانہ بم حملہ کی شدید مذمت

جمعرات 10 اپریل 2014 14:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) امریکہ نے اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دہشت گردانہ بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مستقبل کو پر امن بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی عوام کی کوششوں میں تعاون کے عزم پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم شہریوں پر کئے گئے اس بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے عزیز واقارب اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ مستقبل کو پر امن بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی عوام کی کوششوں میں تعاون کے عزم پر کاربند ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :