دھماکے قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں جنگ ہو رہی ہے ،بات چیت کیلئے صوبائی حکومت کے پیغامات ملے ہیں ،ہربیارمری

جمعرات 10 اپریل 2014 14:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) بلوچ قوم پرست رہنما ہربیار مری نے اسلام آبادسبزی منڈی اوارسبی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت میں شامل لوگ اپنے مفاد کے لیے سیاسی دہارے میں شامل ہوئے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ہربیار مری نے کہا کہ بلوچستان میں جنگ ہو رہی ہے ،سبی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عام پبلک پر کوئی بھی حملہ ہو وہ اس کے خلاف ہیں،صوبائی حکومت کی نمائندہ حیثیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو صرف تین سے چار فیصد ووٹ پڑے تھے،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل لوگ اپنے مفاد کیلئے سیاسی دھارے میں شامل ہوئے ہیں،بلوچستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے بات چیت کیلئے پیغامات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ انھیں مختلف ذریعوں سے پیغامات موصول ہوئے تاہم انھوں نے صوبائی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے ملنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :