پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس شیڈول سیریز فنڈز کی کمی کی باعث منسوخ کر دی گئی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس شیڈول سیریز فنڈز کی کمی کی باعث منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہم سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے رابطہ کیا تھا اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز مئی اور جون میں کھیلی جانی تھی تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس سیریز کو منسوخ کر دیا گیا کیونکہ ہماری ٹیم نے رواں برس جنوبی افریقہ میں شیڈول بلائینڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں سال میں صرف ایک سیریز کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سیریز سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی لیکن ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو دوبار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اسلئے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ بلائینڈ ٹیم کیلئے علیحدہ سے سٹیڈیم تعمیر کرائیں جہاں پر ہم اپنے میچوں کا انعقاد خود کر سکیں اور کھلاڑی اچھی تربیت حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :