پاکستان میں جوڈو کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کروں گا، سجاد کاظمی

جمعرات 10 اپریل 2014 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوڈو کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کروں گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ایران میں جوڈو کے آگے بڑھنے کے کورسز کراچکا ہوں جس سے قومی کھلاڑیوں کی رہنمائی کروں گا ، ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے مضبوط ٹیم تیارکی جائے گی۔

ور جوڈو کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے بھرپور طریقے سے تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی عادات اور رویے سے بخوبی واقف ہوں کیونکہ وہ ایک سال تک قومی جوڈو کھلاڑیوں کو کوچنگ کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی تربیت میں فٹنس پر خاص توجہ رکھیں گے ۔

رواں سال ستمبر میں ایشین گیمز اور آئندہ سال فروری اور مارچ میں ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھی تیار کی جائے گی۔ اور امید ہے کہ قومی کھلاڑی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان بہت جلد دنیا میں جوڈو کے کھیل میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :