ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اے نائٹ ان اولڈ میکسیکو کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2014 14:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اے نائٹ ان اولڈ میکسیکو کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر ایمیلیو اراگون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دادا اور پوتے کے گرد گھومتی ہے جنہیں ان کی جائیداد اور گھر سے زبردستی نکال دیا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد یہ دونوں اپنا حق واپس حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کرتے ہیں اور مل کر دشمنوں کے چھکے چھڑوا دیتے ہیں۔ایکشن ایڈونچر اور مزاح کا ہلکا سا تڑکا لئے یہ فلم رواں برس سولہ مئی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :