تیزگام کی دس نئی بوگیوں کا افتتاح

جمعرات 10 اپریل 2014 13:40

تیزگام کی دس نئی بوگیوں کا افتتاح

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر تیزگام کی دس نئی بوگیوں کا افتتاح کردیا۔ بوگیوں میں آٹھ سو اسی مسافروں کو لگژری سہولیات میسر ہوں گی۔ دلہن کی طرح سجی تیز گام ٹرین کی دس نئی بوگیاں بیرون ملک سے نہیں منگوائی گئیں بلکہ سینتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)



وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ ان بوگیوں کا افتتاح کیا، راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسریس کے ساتھ لگائی گئی ان دس بوگیوں میں آٹھ سو اسی مسافروں کو جدید سہولیات میسر ہیں، آرام دہ سیٹیں، ایل سی ڈی اور صاف ستھرے واش رومز ان بوگیوں کو خاص بناتے ہیں۔ جستی چادروں کی بدولت، بوگی کے الٹنے کی صورت میں مسافر محفوظ رہیں گے تو بوگی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ان دس بوگیوں کی شمولیت، پہلے سے بے حال ریلوے کیلئے کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔ سم