رحمان ملک صرف جھوٹ ہی نہیں بولتے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے، رانا ثنا اللہ

جمعرات 10 اپریل 2014 13:39

رحمان ملک صرف جھوٹ ہی نہیں بولتے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے، رانا ثنا اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ رحمان ملک اپنے دور میں بہت کچھ کرکے گئے ہیں وہ صرف جھوٹ نہیں بولتے تھے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل آرمی چیف نے اپنے بیان میں جائز بات کی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے جس بیان کو تجزیہ کار اپنے معنی دے رہے ہیں وہ انہوں نے فوجی دور حکومت میں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ نے ناقص اسکینرز کی بات کی تھی، رحمان ملک اپنے دور میں بہت کچھ کرکے گئے ہیں وہ صرف جھوٹ نہیں بولتے تھے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ملک میں ہونے والے دھماکوں کی نا صرف مذمت کررہی ہے بلکہ گزشتہ روز انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنا شرعاً ناجائز ہے، انہوں نے کہا کہ اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کے خلاف ایسے کوئی ثبوت نہیں کہ انہیں دہشتگرد قرار دیں ، اگر ان کے خلاف پنجاب حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہو تو انہیں ایک منٹ بھی آزاد نہ رہنے دیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی تفتیش کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے، واقعے کے تناظر میں پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ مشتبہ علاقوں میں نئے سرے سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور منڈیوں اور رش والے مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، اس کے علاوہ جن منصوبوں پر چینی شہری فرائض انجام دے رہے ہیں وہاں سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :