شادی نہ ہونے پر نوجوان جوڑے کی خودکشی

جمعرات 10 اپریل 2014 13:34

شادی نہ ہونے پر نوجوان جوڑے کی خودکشی

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) شادي نہ ہونے پر نوجوان جوڑے نے موت کو گلے لگالیا ۔ دونوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ملتان کے رہائشی فرحان اور ماریہ نے زندگی بھر ساتھ رہنے کے وعدے کیے تھے لیکن گھر والے اس رشتے کے مخالف نکلے، جس پر دونوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

دونوں کی لاشیں بہاولپور بائی پاس سے ملیں ۔ اطلاع ملنے پر فرحان کے عزیز اوقارب اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوع پہنچی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی ہیں۔