گلوکار ابرار الحق کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2014 12:23

گلوکار ابرار الحق کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے ویزا مسائل کے باعث روک لیا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق اپنے بڑے بھائی میجر (ر) اسرار الحق کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے لیکن دبئی کے ویزے والا پاسپورٹ ساتھ لے جانا بھول گئے جس کے باعث انہیں دبئی ایئرپورٹ پر ویزا مسائل کے باعث روک لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع کردی گئی ہے اور وہ معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :