کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار29ہزار کی حد عبور کرگیا

جمعرات 10 اپریل 2014 12:00

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار29ہزار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز سے جاری تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا عمل دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک وقت میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ زبردست تیزی کی وجہ سے انڈیکس نہ صرف ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29 ہزار بلکہ 29 ہزار 100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں گزشتہ روز 287.64 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔