سبزی منڈی دھماکہ کے سوگ میں دکانیں بند ، تاجروں کا حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ

جمعرات 10 اپریل 2014 12:00

سبزی منڈی دھماکہ کے سوگ میں دکانیں بند ، تاجروں کا حکومت سے سیکیورٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء)تھانہ سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد سوگ میں آج بھی سبزی منڈی میں سبزی اور فروٹ کی دکانیں بند ہیں ، تاجروں نے حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانہ سبزی منڈی بم دھماکے میں آج سوگ میں سبزی اور فروٹ کی دکانں بند ہیں۔گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد سبزی منڈی میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر دی تھیں ۔

دھماکے کے بعد شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے دکانیں بند کر کے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر داخلہ کے حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ آج سبزی منڈی کا کنٹرول سنبھالے گی۔آج سبزی منڈی میں سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ، سبزی منڈی واقعہ کے حوالے سے تفتیش کے لئے آج تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔