بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،خواجہ آصف،نئے پاور پلانٹس سے نقد بنیادوں پر بجلی حاصل کی جائے گی کسی پاور پلانٹ کو پیشگی ادائیگی نہیں کریں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائیگی،کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 اپریل 2014 01:17

بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،خواجہ آصف،نئے پاور پلانٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 اور 90 فیصد تک نقصانات والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی،بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف نے کہا کہ گرمیوں میں چوروں کے ٹرانسفارمر اتار لیں گے۔گرمیوں میں پانی سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی بڑھائیں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائے گی،کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ چوروں کو بجلی نہیں ملے گی ان کے ٹرانسفارمر ضبط کر لیں گے جو پیسے دے گا، بجلی اسے ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں اٹھانوے فیصد تک بجلی چوری ہو رہی ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقے میں ایک ارب 33 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ 2000 میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔ گرمیوں میں بجلی کی پیداوار 18ہزار میگا واٹ تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا اب بھی ایک ہزار میگا واٹ مہنگی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ نئے پاور پلانٹس سے نقد بنیادوں پر بجلی حاصل کی جائے گی کسی پاور پلانٹ کو پیشگی ادائیگی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :