ایبٹ آباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 11 افراد جاں بحق

بدھ 9 اپریل 2014 23:44

ایبٹ آباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 11 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں مخالفین نے شادی والے گھر پر فائرنگ کر کے خواتین سمیت گیارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ الم ناک واقعہ تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل چمہڈ میں پیش آیا جہاں ذوالفقار نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ دیرینہ تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ چودہ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹرز اسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان عرصہ سے زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :