یونائینڈ بلوچ آرمی کا اسلام آباد دھماکے سے کوئی تعلق نہیں: وزارت داخلہ

بدھ 9 اپریل 2014 23:28

یونائینڈ بلوچ آرمی کا اسلام آباد دھماکے سے کوئی تعلق نہیں: وزارت داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا اسلام آباد دھماکے کی ذمہ دار قبول کرنا مضحکہ خیز ہے۔ مکمل حقائق کے بعد ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے۔ وزرات داخلہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق یونائینڈ بلوچ آرمی کی زمہ داری قبول کرنا مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یونائینڈ بلوچ آرمی کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں، مکمل حقائق کے بعد ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے اور دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ادھر کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے اسلام آباد دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کا ردعمل ہے۔ واضح رہے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :