رام لیلا جوڑی دپیکا اور رنویر ایک بار پھر بڑی سکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

بدھ 9 اپریل 2014 22:35

رام لیلا جوڑی دپیکا اور رنویر ایک بار پھر بڑی سکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) بالی ووڈ کی تیزی سے مقبولیت حاصل کر نے والی رام لیلا جوڑی دپیکا اور رنویر ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ایک ساتھ تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم باجی راوٴ مستانی سائن کر لی ہے جس میں دپیکا مستانی جبکہ رنویر باجی راوٴ کے کر دار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سنجے لیلا نے اپنی اس فلم میں باجی راوٴ کے کر دار کیلئے رنویر کے ساتھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن جبکہ مستانی کیلئے کترینہ کیف اور کرینہ کے نا مو ں پر بھی غور کیا تھا لیکن فائنل قرعہ رام لیلا جوڑی کا ہی نکلا۔فلم گولیوں کی راس لیلا۔۔رام لیلاسے راتوں رات مزید شہرت پانے والے دپیکا اور رنویر اپنے گرو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک بار پھر مل کر باجی راوٴ مستانی کے زریعے بڑی اسکرین پر دھماکہ مچانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :