رنبیر کپور اور رنویر سنگھ فلم انڈسٹری کے آئندہ سپر سٹار ہونگے ، اکشے کمار، دونوں موجودہ وقت میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ہمارے وقت میں سینئر کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی جو اب ضروری نہیں ، میڈیاسے گفتگو

بدھ 9 اپریل 2014 22:35

رنبیر کپور اور رنویر سنگھ فلم انڈسٹری کے آئندہ سپر سٹار ہونگے ، اکشے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ فلم انڈسٹری کے آئندہ سپر سٹار ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور رنویر سنگھ سمیت دیگر نئے اداکار اس وقت فلم انڈسٹری میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنیوالوں کو اب انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے سپر سٹارز کی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں ہمیں سینئرز کے تعاون کی اشد ضرورت ہوتی تھی تاہم نئے آنیوالے ہم سے زیادہ فٹ متوازن ذہنیت اور پیشہ ورانہ لحاظ سے بہتر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :