(ن)لیگ کی حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہورہی ہے‘ شہباز شریف،پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان ہونے والی نئی ملاقات دوستی اور تجارتی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنتی ہے ، محمد نوازشریف کی قیادت میں گذشتہ چند ما ہ کے دوران پاکستان اورچین کے مابین معاشی و تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے،دونوں ممالک کے معاشی تعاون ،سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے نئے دور سے پاکستان کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،چینی قیادت کو پاکستان میں توانائی بحران کی سنگینی کا بھر پور احساس ہے، چین ایک مخلص دوست کی طرح پاکستان کے عوام کو مشکلات اور مسائل سے نکالنا چاہتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی چین میں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے گفتگو
بدھ 9 اپریل 2014 22:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں اور دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ہر نئی ملاقات ان تعلقات کے مزید استحکام کا باعث بنتی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہورہی ہے ۔
وہ بدھ کے روز دورہ چین کے دوران سرکاری ونجی شعبہ سے تعلق رکھنے والی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ملاقات کے دوران توانائی،انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گذشتہ چند ما ہ کے دوران پاکستان اورچین کے مابین معاشی و تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے اور ہم اس دور کو یقینی طورپر پاک چین تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب قرار دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.