لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس4.93پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5383.26پربندہوا

بدھ 9 اپریل 2014 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس4.93پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5383.26پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر107کمپنیوں کا کاروبارہوا۔24کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ70کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل17لاکھ25 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 3 لاکھ 82 ہزار 500 حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے2لاکھ89 ہزار حِصص۔جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے2 لاکھ45ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.60روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.30 روپے کم ہو گئی۔