صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورہ پورا کرنے کے بعد کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگئے

بدھ 9 اپریل 2014 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) صدر مملکت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کی دوپہر کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگئے ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر سینئر صوبائی وزیر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری سمیت دیگر صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ان کو رخصت کیا ۔