وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ کا ہولی فیملی اور پمزہسپتال کا دورہ ،پیرودھائی دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کیلئے دعا ،زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے، کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،میڈیا سے بات چیت

بدھ 9 اپریل 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پیر ودھائی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شد ید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے لواحقین سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ سائرہ افضل تارڑ نے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بہترین طبی سہولیات دینے کی تاکید کی اور انتظامیہ سے کہاکہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں اور اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے پمز اور ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :