لاہور ہائیکورٹ بار کی کال پر سانحہ طاہر پلازہ کیخلاف یوم سیاہ منا یاگیا

بدھ 9 اپریل 2014 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء نے کراچی میں 9اپریل 2007ء کو رونما ہونے والے سانحہ طاہر پلازہ کیخلاف یوم سیاہ منا یا ۔ عدلیہ بچاؤتحریک کے دوران سال2007ء میں کراچی میں وکلا ء کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر یوم سیاہ منایا گیا ۔

(جاری ہے)

یوم سیاہ کے موقع پر ہائیکورٹ بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرایا گیا جبکہ وکلا ء سیاہ پٹیاں باندھ کر مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش ہوئے۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں شہید ہونے والے وکلا ء کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :