ہائیکورٹ نے پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی

بدھ 9 اپریل 2014 17:02

ہائیکورٹ نے پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم کے معطل ہونے کے باوجود پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جا رہی جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔ایف بی آر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی مالکان قانونی تقاضے پورے نہیں کر رہے ۔ فاضل جج نے قانونی تقاضے پورے کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :