ڈالر سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

بدھ 9 اپریل 2014 16:43

ڈالر سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں چالیس پیسے کی کمی ہوئی ، ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

(جاری ہے)

انٹر بنک کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی ہوئی ، ڈالر سال کی کم ترین سطح 97 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر ستانوے روپے ستر پیسے کی سطح پر آ گئی ۔ ایک روز قبل ڈالر اٹھانوے روپے دس پیسے کی سطح پر موجود تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا لین دین اب بھی سو روپے کی سطح پر ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :