منڈی دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ،مختلف شہروں سے دس افراد گرفتار

بدھ 9 اپریل 2014 15:12

منڈی دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ،مختلف شہروں سے دس افراد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) اسلام آباد پولیس نے پیر ودھائی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ، رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ‫سبزی منڈی میں امرود کی پیٹیاں سات ٹرکوں پر لائی گئیں ،‏‬ ‫سبزی منڈی میں آٹھ جگہوں پر امرود کی بولی لگ رہی تھی ،‏‬ ‫امردود پنجاب کے چار مختلف شہروں سے منڈی میں لائے گئے۔

‫امرود چار مختلف آڑھتیوں نے منگوائے تھے۔رپورٹ کےمطابق دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ۔ دھماکہ آٹھ بج کر بارہ منٹ پر ہوا ۔ ‫دھماکے کے دوران تین سو سے زائد افراد موجود تھے ۔ دس افراد کواب تک تحویل میں لیا گیا ہے ۔ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔رپورٹ کےمطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر مزدور اور افغان مہاجرین ہیں ، ‫عینی شاہدین کےبیانات بھی قلم بند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :