ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

بدھ 9 اپریل 2014 14:03

ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘ ڈپٹی اسپیکر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لیے ہر طبقہ حکومت کا ساتھ دے تا کہ چند شر پسند عناصر کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو حصہ لینا ہو گا۔ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پُر امن پاکستان کی بنیاد رکھنا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس اہم قومی مسئلے پر عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت سے قابو پا لے گی۔