پہلے بھی نیب کے کیس بھگت چکاہوں،انتقامی کارروائیوں کا سامناکروں گا،یوسف رضاگیلانی
بدھ 9 اپریل 2014 14:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات میں میرے بیٹے علی حید رگیلانی کی رہائی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،پیپلزپارٹی نے مذاکرات پر اے پی سی میں حکومت کو مینڈیٹ دیاتھا، پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی،طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا اختیار حکومت کو ہے،تمام اداروں کو آئین کے دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا چاہیے،پیپلزپارٹی کی قیادت قربانیاں دیتی آئی ہے، نیب کے کیس بھی بھگت چکے ہیں، پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جیل میں ڈالا لیکن تمام رہنماوٴں نے عدلیہ کا احترام کیا،مشرف کو بھی عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے،گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں مگرافسوس ہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات میں میرے بیٹے علی حید رگیلانی کی رہائی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھاکہ مذاکراتی عمل پر رائے دے کر بات چیت کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین اسلامی اور جمہوری ہے اسی لیے طالبان سے مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مذاکرات پر اے پی سی میں حکومت کو مینڈیٹ دیاتھا،طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا اختیار حکومت کو ہے،تمام اداروں کو آئین کے دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا چاہیے،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت قربانیاں دیتی آئی ہے، نیب کے کیس بھی بھگت چکے ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ان کے خلاف انتقامی کار روائی ہوئی تو وہ اس کا سامنا کریں گے کیوں کہ انہیں انتقامی کار روائیاں سہنے کی عادت ہو گئی ہے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ حکومت کے بعد جب کچھ لوگوں نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ان کی حمایت کی جو لوگ کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے اب وہ حکومت میں ہیں کچھ مختلف کر کے بھی دکھائیں،انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جیل میں ڈالا لیکن تمام رہنماوٴں نے عدلیہ کا احترام کیا،مشرف کو بھی عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.