انگلش کاؤنٹی وورسیسٹرشائر نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور مچل میکلینا گھان سے معاہدہ کر لیا

بدھ 9 اپریل 2014 14:00

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء)انگلش کاؤنٹی وورسیسٹرشائر نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور مچل میکلینا گھان سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ منرو نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کلب کی نمائندگی کریں گے اور پورے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ، گھان جولائی اور اگست میں رائل لندن کپ، تین ٹی ٹونٹی اور تین کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کھیلیں گے۔ وورسیسٹر شائر ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو روڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ منرو اور گھان دونوں با صلاحیت کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و باؤلنگ مزید مضبوط ہو گی اور امید ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔