جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر زینڈر ڈی برؤن نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بدھ 9 اپریل 2014 14:00

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر زینڈر ڈی برؤن نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ زینڈر نے 2004ء میں تین ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقن ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

38 سالہ زینڈر نے 1995-96ء میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 242 میچوں میں 14 ہزار رنز اور 285 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 29 سنچریاں بھی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہیں 242 لسٹ اے میچز کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 6 ہزار سے زائد رنز اور 6 سنچریاں بنائیں اور 166 وکٹیں بھی لیں۔ انہوں نے 125 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے اور ایک اننگز میں انفرادی طور پر 95 ان کا بہترین سکور ہے، انہیں ٹی ٹونٹی میچوں میں 62 وکٹیں لینے کا بھی اعزاز حاصل ہے

متعلقہ عنوان :