تحفظ پاکستان آرڈیننس اور رہنماؤں کی ہلاکت کیخلاف قوم پرستوں کی اندرون سندھ ہڑتال

بدھ 9 اپریل 2014 13:06

تحفظ پاکستان آرڈیننس اور رہنماؤں کی ہلاکت کیخلاف قوم پرستوں کی اندرون ..

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر اندرون سندھ کہیں مکمل اور کہیں جزوی ہڑتال جاری ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحفظ پاکستان آرڈیننس اور قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف جسمم کی اپیل پر اندرون سندھ ہڑتال کی جارہی ہے، لاڑکانہ میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہیں، قمبر، رتو ڈیرو، نوڈیرو، کنڈیارو، دادو، گھوٹکی اور کشمور میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز ميں جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔

ادھر حیدرآباد اور اس کے قریبی علاقوں میں تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں، سہون اور میرپور بھٹورو میں جزوی جبکہ بدین، ماتلی، نوابشاہ، جام شورو، کوٹری اور ماتلی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :