سبزی منڈی میں دہشتگردی کی اطلاعات نہیں تھیں،اےآئی جی

بدھ 9 اپریل 2014 13:01

سبزی منڈی میں دہشتگردی کی اطلاعات نہیں تھیں،اےآئی جی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے میں نو افراد کے جاں بحق ، جب کہ 39 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر ایڈیشنل آئی جی سلطان اعظم تیموری نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ سبزی منڈی میں دہشت گردی کی اطلاعات نہیں تھیں، دھماکا خیز مواد فروٹ کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا، ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتا سکتے، 30 زخمیوں اور چار لاشوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے۔ سم